September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا ایک روزہ دورۂ نواب شاہ، ڈویژن کی مجموعی صورتحال پر

IMG-20260904-WA0243(1)
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا ایک روزہ دورۂ نواب شاہ، ڈویژن کی مجموعی صورتحال پر اجلاس، قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ ایک روزہ دورے پر نواب شاہ پہنچے، جہاں انہوں نے کمشنر آفس شہید بینظیرآباد میں ڈویژن کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈویژن میں جاری انتظامی امور، عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، ترقیاتی سرگرمیوں، صحت، تعلیم، امن و امان، ریونیو اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن غلام قادر خان تالپور، ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، میئر قاضی محمد رشید بھٹی، ایس ایس پی ثمیر نور چنہ، ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن، اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، اسسٹنٹ کمشنر دوڑ محمد ذاکر، اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن غلام قادر خان تالپور، ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن اور میئر قاضی محمد رشید بھٹی نے چیف سیکریٹری سندھ کو محکموں کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، میونسپل سروسز کی فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے سے اپنے فرائض انجام دے۔ انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔چیف سیکریٹری سندھ نے روینیو امور، سرکاری اراضی کے تحفظ، تجاوزات کے خاتمے اور ریونیو ریکارڈ کی بہتری سمیت دیگر انتظامی معاملات پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجود رہ کر عوامی مسائل کا جائزہ لیا جائے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔بعد ازاں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی نواب شاہ کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا اور انہیں ادارے میں جاری تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیف سیکریٹری سندھ نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، تعلیمی و تحقیقی سہولیات اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ اور اعلیٰ تعلیم کے ادارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات اور تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیا کہ طلبہ کی علمی و فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور عملی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ نوجوان نسل مستقبل کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔بعد ازاں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے مختلف برادریوں سے لواحقین کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0