September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*سیکریٹری یونین کونسل رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار*

IMG-20260904-WA0244
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*سیکریٹری یونین کونسل رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار*

میلسی(محمدمختارسولگی) محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی سیکریٹری یونین کونسل رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب، جناب سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں آج مورخہ 04 ستمبر 2026 کو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان، جناب بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وہاڑی، جناب منصور خان اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی انجام دی۔ کارروائی کے دوران ریاض احمد سیکریٹری یونین کونسل نوڑبہ میلسی ضلع وہاڑی رقم رشوت مبلغ 5000روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے نشان زدہ (Tainted) کرنسی بھی برآمد کر لی گئی، جسے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سائل شوکت عباس شاہ سے قبل ازیں ملزم نے مبلغ5000روپے سائل کی عزیزیہ کے فوتیدگی سرٹیفکیٹ کی تیاری کے وصول کیے جبکہ اس بابت مزید رقم رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب عوامی شکایات کے مؤثر ازالے، شفاف طرزِ حکمرانی کے فروغ اور بد عنوانی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے عزم پر کاربند ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے بلاامتیاز قانونی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ مزید برآں، عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ بد عنوانی کے خلاف اپنی شکایات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو فراہم کریں تاکہ کرپٹ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0