نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیس کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں موک پول سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیس کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں موک پول سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس شہید بینظیرآباد کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیرآباد کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات میں انتخابی عمل، ووٹ کے استعمال اور جمہوری شعور کو اجاگر کرنے کے لیے موک پول (Mock Poll) سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر مدد علی شاہ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو تھے موک پول سرگرمی میں شعبہ تعلیم کے سربراہ پروفیسر محبوب علی ڈہراج، شعبہ تعلیم کی لیکچرار رشیدہ لطف، شبانہ ناز صدیقی، مسرور میمن اور دیگر اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔موک پول کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو نے طلبہ کو عملی طور پر پولنگ کے مختلف مراحل، ووٹر کی شناخت، بیلٹ پیپر کے اجرا، ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار اور ووٹوں کی گنتی کے عمل سے آگاہ کیا طلبہ نے فرضی پولنگ میں بھرپور حصہ لیا اور انتخابی عمل کو عملی طور پر سمجھنے کا موقع حاصل کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور ان میں انتخابی عمل سے متعلق آگاہی پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موک پول جیسی سرگرمیوں سے طلبہ کو ووٹ کی اہمیت، اپنی ذمہ داری اور شفاف انتخابی عمل کے بارے میں عملی معلومات حاصل ہوتی ہیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر مدد علی شاہ نے انتخابی شعور اجاگر کرنے کے لیے اس سرگرمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردار سازی اور انہیں ذمہ دار شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے موک پول سرگرمی کو طلبہ کے لیے مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے اس طرح کی آگاہی سرگرمیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید مدد علی شاہ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو نے موک پول میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات اور ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔