نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے احکامات پر تھانہ باندھی پولیس کی بڑی کاروائی – ٹرک سے 37 کلو 300 گرام چرس برآمد
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے احکامات پر تھانہ باندھی پولیس کی بڑی کاروائی – ٹرک سے 37 کلو 300 گرام چرس برآمد، 2 منشیات ڈیلر گرفتار۔*ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سمیر نور چنہ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کی اسمگلنگ و سپلائی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔تھانہ باندہی کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوش ناکام بنا دی۔پولیس نے دوران کارروائی ایک *ٹرک* کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے *37,300 گرام چرس* برآمد ہوئی۔ ٹرک میں بھاری مقدار میں چرس کی سپلائی کرنے والے *2 منشیات ڈیلرز* کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت *حاجی محمد بروہی* اور *فتح محمد بروہی* کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے *37 کلو 300 گرام چرس* اور *ٹرک* کو تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کے نیٹ ورک سے منسلک دیگر سہولت کاروں تک پہنچا جا سکے۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے کہا کہ *”نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ضلع بھر میں اسمگلرز اور ڈیلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی”*