September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت غیر

IMG-20260903-WA0285
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں، انفارمیشن رپورٹس اور دیگر فہرست شدہ افراد ۔منشیات اور۔منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں سے متعلق اہم اجلاس
ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، انفارمیشن رپورٹس (IRs) اور دیگر فہرست شدہ افراد کے خلاف کارروائی سے متعلق ایک اہم فالو اَپ اجلاس ڈی آئی جی آفس شہید بینظیرآباد رینج میں منعقد ہوا۔اجلاس میں رینج کے تینوں اضلاع کے سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور اب تک کے Action Taken Reports کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے متعلق مختلف محکموں اور متعلقہ اتھارٹیز کو بھجوائے گئے ریفرنسز پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور زیرِ التواء معاملات کو جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی اور Action Taken Reports کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں منشیات فروشوں اوردیگر فہرست شدہ افراد کے خلاف کی جانے والی کارروائی اور پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ افسران کو ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ فہرست میں شامل افراد کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن نے افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں زیرِ بحث تمام امور پر جامع، تازہ ترین اور حقائق پر مبنی رپورٹس پیش کی جائیں اور تمام معاملات کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں، انفارمیشن رپورٹس اور فہرست شدہ افراد سے متعلق کارروائی اور منشیات فروشوں سے متعلق کاروائ میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران تمام معاملات کی ذاتی نگرانی کرتے ہوئے مؤثر فالو اَپ یقینی بنائیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0