September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ستھ شہانی (راجہ نورالٰہی عاطف سے) — سید مسرت عباس شاہ ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب، کے صاحبزادے سید

IMG-20260903-WA0272
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ستھ شہانی (راجہ نورالٰہی عاطف سے) — سید مسرت عباس شاہ ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب، کے صاحبزادے سید محمد یاسر رفیق شاہ نے جماعت نہم کے امتحانات میں 543 نمبر حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
سید محمد یاسر رفیق شاہ کی اس قابلِ تحسین کامیابی پر اہلِ علاقہ اور ان کے عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مختلف حلقوں سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ سید محمد یاسر رفیق شاہ نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جو نہ صرف ان کے والدین بلکہ اساتذہ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی تعلیمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے خاندان، علاقے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید محمد یاسر رفیق شاہ کو مزید کامیابیاں، عزت اور علم کی دولت عطا فرمائے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0