ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔افضل کھیتران 98 نیوز CiD نیوز رائل نیوز ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کمالیہ کی سیاسی قیادت سے اہم مطالبہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔افضل کھیتران 98 نیوز CiD نیوز رائل نیوز ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کمالیہ کی سیاسی قیادت سے اہم مطالبہ
ٹریفک حادثے میں 11 افراد کی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار، کمالیہ ڈبل روڈ کی فوری منظوری اور تعمیر کا مطالبہ
(کمالیہ افضل کھیتران نے گزشتہ شام ٹریفک حادثے میں 11 افراد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کمالیہ کی سیاسی قیادت، صوبائی و وفاقی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام اپنے منتخب نمائندوں سے یہ سوال کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ گزشتہ تین سال کے دوران کمالیہ ڈبل روڈ کی منظوری اور تعمیر پر توجہ کیوں نہیں دی گئی؟ کب تک ہم اپنے پیاروں کی لاشیں اس قاتل روڑ سے اٹھاتے رہیں گے ۔کمالیہ کے حکمران کب تک یہ تماشا دیکھنے رہیں گے اللہ نا کرے جب ان کے پاوں جلیں گے تب دوسرے دن روڑ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔خدا کا خوف کھاؤ اور کمالیہ کی عوام پر رحم کھاؤ ۔
انہوں نے کہا کہ کمالیہ کے عوام کو محفوظ سڑکیں اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع سے پہلے عملی اقدامات کیے جائیں۔