October 14, 2026

آدھی سرگل (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے گاوں آدھی سرگل کے معروف زمیندار ملک خضر عثمانی بوڑانہ کی جانوروں سے بے لوث محبت اور

IMG-20260829-WA0193

آدھی سرگل (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے گاوں آدھی سرگل کے معروف زمیندار ملک خضر عثمانی بوڑانہ کی جانوروں سے بے لوث محبت اور شفقت کی عکاسی کرتی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔ تصویر میں ملک خضر عثمانی بوڑانہ اپنے کھیت میں چارپائی پر بیٹھے ہیں جبکہ ان کا پالتو جانور نہایت مانوس انداز میں ان کے عین پیچھے کھڑا دکھائی دے رہا ہے، جیسے وہ اپنے مالک کی حفاظت اور قربت کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہو۔
ملک خضر عثمانی بوڑانہ کا کہنا ہے کہ جانور صرف مال و مویشی نہیں بلکہ بے زبان مخلوق اور انسان کے وفادار ساتھی ہوتے ہیں، جو محبت، خلوص اور توجہ کا جواب اپنی وفاداری سے دیتے ہیں۔ تصویر میں انسان اور جانور کے درمیان نظر آنے والی بے تکلفی اور اپنائیت اس حقیقت کی خوبصورت ترجمانی کرتی ہے کہ محبت کی زبان الفاظ کی محتاج نہیں ہوتی۔
یہ منظر دیہی زندگی کی سادگی، انسان اور جانور کے باہمی تعلق اور فطرت سے جڑی ایک ایسی خوبصورت روایت کو اجاگر کرتا ہے جس میں مویشی زمیندار کے لیے صرف روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کے روزمرہ معمولات اور جذبات کا حصہ بھی ہوتے ہیں۔
ملک خضر عثمانی بوڑانہ اور ان کے وفادار جانور کی یہ تصویر گویا ایک خاموش پیغام دے رہی ہے کہ جو انسان بے زبان مخلوق سے محبت کرتا ہے، فطرت بھی اسے اپنی محبت اور وفاداری کا احساس دلاتی ہے۔