August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز خوشاب ملک عبدالغفور

IMG-20260829-WA0142
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے نوجوان نسل پر زور دیا ہے کہ وہ صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ کھیل اور دیگر تعمیری سرگرمیاں نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرتی برائیوں سے دور رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد صحت مند اور باصلاحیت نوجوانوں پر استوار ہوتی ہے۔ نوجوانوں میں کھیلوں، ادبی سرگرمیوں اور مثبت تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ سے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکتا ہے اور انہیں ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ بنایا جا سکتا ہے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ ضلع خوشاب میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور سرپرستی اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں میں صحت مند مسابقت، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی وقت مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں، کھیلوں کے میدان آباد کریں اور اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو چاہیے کہ وہ نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0