August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو) کے چیف انجینئر اعجاز احمد چنہ کی

IMG-20260829-WA0137
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو) کے چیف انجینئر اعجاز احمد چنہ کی خصوصی ہدایت پر بجلی چوری کے خاتمے اور بقایا جات کی وصولی کے لیے سکھر شہر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن آپریشن کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز اسسٹنٹ چیف (اے سی) سکھر عبد الحق سیال، ایکسین سکھر خلیل احمد چانڈیو کی نگرانی میں سب ڈویژن بندر روڈ میں ایس ڈی او،بندر روڈاسرا احمد باچکانی، سیپکو عملے میں عبد المالک سومرو،فرحان ماکھو،خادم کٹبر ، مقصود بھٹی،برکت علی مہرمشکیل شاہ، اور دیگر اہلکار وں نے ملٹری روڈ ، آدم شاہ کالونی ، سندھ ہائی کورٹ روڈ سمیت دیگر مختلف علاقو ں میں کاروائیوں کرتے ہوئے سیکڑوں غیر قانونی چلنے والے کنکشن منقطع کریفئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث صارفین پر بھاری جرمانے عائد کئے ، کاروائی کے دوران سیپکو ٹیم نے ناہندگان سے لاکھوں روپے کے بقایاجات بھی وصول کئے ، دوسری جانب سیپکو حکام نے نادہندگان کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی سیپکو حکام کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خاتمے اور ریکوری مہم کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے اس نوعیت کی کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0