October 14, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کا سکھر میں بریل شطرنج تربیتی پروگرام، نابینا افراد

IMG-20260829-WA0138

سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کا سکھر میں بریل شطرنج تربیتی پروگرام، نابینا افراد کو عملی تربیت فراہمی ، خبر کے مطابق پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن (پی بی ایس ایف) نے پاک کرسچن فاﺅنڈیشن اور محکمہ بااختیار افرادِ خصوصی کے تعاون سے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ بحالی مرکز برائے وی آئی سی، بیراج کالونی سکھر میں بریل شطرنج کا ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا،تربیتی پروگرام کا مقصد بینائی سے محروم افراد کو ذہنی کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانا اور انہیں قومی سطح پر کھیلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کے انعقاد میں سکھر بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد مقصود لغاری اور ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا،تقریب کی مہمانِ خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشریٰ منصور تھیں جبکہ ریجنل ڈائریکٹر محکمہ بااختیار افرادِ خصوصی سکھر عبدالقدوس میمن نے خصوصی شرکت کی، پروگرام گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن مرکز کے پرنسپل کی نگرانی اور سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و اسپورٹس کوآرڈینیٹر نیب سکھر ذوالفقار حسین راجپوت کے تعاون سے منعقد ہوا، تربیتی پروگرام میں سکھر اور گرد و نواح کے اضلاع سے بینائی سے محروم افراد نے شرکت کی، پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے تصدیق شدہ ٹرینرز نے شرکاءکو بریل شطرنج کے اصول، بورڈ کی ترتیب، مہروں کی شناخت اور مسابقتی حکمت عملی سے متعلق عملی تربیت فراہم کی، جبکہ تمام شرکاءکو لمسی شطرنج بورڈ بھی فراہم کیے گئے،تقریب میں پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد وقاص وڑائچ، انٹرنیشنل ڈائریکٹر طارق سیموئل، سکھر بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد مقصود لغاری، جنرل سیکرٹری عبداللہ چنہ، سندھ بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے نائب صدر نادر علی، کوآرڈینیٹر عرفان منور اور شطرنج سیکرٹری اجیت کمار سمیت پاک کرسچن فاو¿نڈیشن کی جانب سے سی ای او و بانی طارق سیموئل، ڈائریکٹر بلائنڈ اسپورٹس اینڈ بحالی اجیت کمار، ایونٹ کوآرڈینیٹر عامر شہزاد، فنانس ڈائریکٹر شہزیب اقبال، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز و بریل شطرنج ٹرینر محترمہ شرلین گل اور ڈائریکٹر ویمن افیئرز محترمہ مشال عدینہ بھی موجود تھیں،مہمانِ خصوصی محترمہ بشریٰ منصور نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس نوعیت کے تربیتی پروگرام نوجوانوں میں اعتماد پیدا کرنے کے ساتھ انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ریجنل ڈائریکٹر عبدالقدوس میمن نے محکمہ بااختیار افرادِ خصوصی کی جانب سے کھیلوں اور بحالی کے پروگراموں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ محترمہ شرلین گل نے شرکاءکو بریل شطرنج کی عملی تربیت فراہم کی،پروگرام کے اختتام پر شرکاءکے درمیان دوستانہ بریل شطرنج مقابلہ بھی کرایا گیا، جس میں کامیاب شرکاءمیں اسناد اور شطرنج کٹس تقسیم کی گئیں۔ منتظمین نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ بحالی مرکز، بیراج کالونی سکھر کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔