9

میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں۔ڈاکٹر نگہت شاہ

میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں۔ڈاکٹر نگہت شاہ

میری توسیع سے کسی ایسوسی ایٹ پروفیسر کی پوسٹنگ متاثر نہیں ہو رہی۔ڈاکٹر نگہت کی میڈیا سے گفتگو

کراچی(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جناح اسپتال کی شعبہ زچہ و بچہ کی سربراہ ڈاکٹرنگہت شاہ نے کہا ہےکہ میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نگہت شاہ نے کہا کہ میری شعبہ گائنا کالوجی میں کنٹریکٹ بنیادوں پر توسیع ہوئی ہے، توسیع سے کسی ایسوسی ایٹ پروفیسر کی پوسٹنگ متاثرنہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ گائنا کالوجی کے مختلف یونٹس 2013 سے بند تھے، جناح اسپتال میں 2022 میں بند یونٹ کو بحال کیا گیا ہے۔ڈاکٹر نگہت شاہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور ریسرچ بھی جاری ہے، ہمیں مزید ماہر ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، اہل ڈاکٹر کی تقرری پراعتراض نہیں، میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں