لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ اردو ادب اور سفر نامہ نگاری کی روایت میں سفر مسعودلِلہ ایک منفرد اور قابل توجہ اضافہ ہے معروف مصنف مسعوداسلم لِلہ کی یہ کتاب محض مختلف ممالک اور خوبصورت مقامات کے سفرکی داستان نہیں بلکہ دنیا، انسان اور انسانی مسائل کو قریب سے دیکھنے اور محسوس کرنے کی ایک فکری و جذباتی کاوش ہے سینئر صحافی مہر ضرار احمد اختر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کتاب کا انتساب انتہائی بامعنی اور درد انسانیت سے بھرپور ہے کتاب کے مطالعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ مصنف مسعود اسلم لِلہ نے سفر کو محض سیاحت کی بجائے مشاہدے، تجربے اور فکر کا ذریعہ بنایا ہے سفر مسعود لِلہ در اصل دنیا کے سفر کے ساتھ انسان کے اندر سفر کی بھی ایک داستان ہے ایک ایسا سفر جو قاری کو خوبصورت مناظر سے گزارتا ہوا انسانیت کے دکھ درد، امید اور مستقبل کے سوالات تک لے جاتا ہے یہ کتاب قارئین کو دنیاکو ایک نئے زاویہ نظر سے دیکھنے کی ترغیب دے گی اس موقع پر انہوں نے مہر ضرار احمد کو کتاب بطور تحفہ بھی دی ۔
5









