6

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122آفس خوشاب

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122آفس خوشاب میں جشن آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین،کنٹرول روم انچارج ملک محمد شکیل،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر تصدق حسین،اسٹیشن کوآرڈینیٹرآصف شہزاد اور ریسکیو عملہ کے چاق و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔ جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے 14اگست کا دن ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنھوں نے قائدآعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں چاہیئے کہ ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔تقریب کے اختتام پر علی حسین نے سینٹرل اسٹیشن پر یادگاری پودا بھی لگایا اور ملک و قوم کے لئے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں