5

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے ) 79 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے یونی ورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس میں تقریب پرچم کشائی کا انعقاد کیاگیا

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے ) 79 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے یونی ورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس میں تقریب پرچم کشائی کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں سیکیورٹی فورسز گارڈز نے پریڈ کے بعد پروفیسر ڈاکٹر غلام یاسین پروریکٹر یونی ورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس نے پاکستانی پرچم کو فضا میں لہرایا ۔ اس موقع پر وطن عزیز میں امن اور سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ قومی ترانے کے بعد تلاوت قرآن پاک کی سعادت صدر شعبہ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر شرافت علی نے حاصل کی ۔مسز فائزہ شبیر اسسٹنٹ پروفیسر بائیو ٹیکنالوجی نے وطن کی مٹی گواہ رہنا گا کر فضا میں ترنم بکھیر دیا ۔
ڈاکٹر ثمینہ گُل صدر شعبہ اردو نے مقابلہ خوش نویسی کا اہتمام کیا جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر غلام یاسین نے لفظ پاکستان لکھ کر کیا۔ اس کے بعد لفظ پاکستان لکھنے کا مقابلہ ہوا ۔
پہلا انعام زین العابدین شعبہ اکاؤنٹ کیش پرائز دیا گیا
دوسرا انعام کتابیں محمد ریاض شعبہ ٹرانسپورٹ
تیسرا انعام طلحہ اور اعزازی انعامات بھی دئیے گئے ۔
نظامت کے فرائض ماریہ سندس لیکچرار شعبہ انگریزی نے ادا کیے۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر غلام یاسین ہمراہ سٹاف نے پاکستانی پرچم والا کیک بھی کاٹا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں