فیصل آباد۔۔۔۔۔۔
المصطفی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام جشن آزادی کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو فیصل آباد میں شاندار جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے گے۔اس موقع پر المصطفی فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین۔رانا محمد عمران۔طارق چشتی۔ناصر قادری۔عمران مصطفائی۔رانا بشارت۔عادل ورک ایڈوکیٹ۔تنویر بشیر۔ولی خان۔محمد اویس مصطفائی۔سعدیہ بشیر موجود تھے جبکہ ادارہ کی سربراہ محترمہ روبینہ چیمہ اور دیگر سٹاف نے المصطفی فاؤنڈیشن کے وفد کا ویلکم کرتے ھوئے کہا کہ المصطفی فاؤنڈیشن کا عرصہ دراز سے ادارہ کے ساتھ تعاون مشالی ھے۔ڈاکٹر خالد حسین نے کہا کہ فیصل آباد کا یہ ادارہ مشالی ھے۔بہترین انتظامات پر انہوں نے میڈم روبینہ چیمہ صاحبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ المصطفی فاؤنڈیشن بچوں کی بہتری کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔ادارہ میں بھیک مانگنے والے اور گھروں سے بھاگنے والے ںچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم وتربیت کا بہترین انتظام ھے۔
12









