بھارت کے یوم آزادی 15 اگست پرمقبوضہ کشمیر کے ساتھ آزاد کشمیر میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ یوم آزادی پر ملک کے اہم مقماات پر بم دھماکوں کی بھی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
بھارت میں علیحدگی پسندوںکی اتنی تحاریک جاری ہیں کہ وہ بھارتی مظالم سے تنگ آکر اس سطح پر آچکے ہیں۔ان سب آزادی کی تحاریک میں مقبوضہ کشمیر سب سے اہم مرکزی معاملہ ہے۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرکنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی بالخصوص سری نگر کو مکمل طور پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ بھارت کے اس ظلم کو 79 سال سے کشمیری مسلمان سہہ رہے ہیں۔ سری نگر کے بخشی سٹیڈیم میں بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد مرکزی تقریب ہوئی جس کے اطراف میں سخت پہرے لگائے گئے تاہم غیرتمند مسلمانوں نے اپنے دائرے میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔”🔥









