August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی

IMG-20260829-WA0133
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، نماز جمعہ کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق جمعۃ المبارک کے موقع پر ایس ایس پی سکھر کی ہدایات پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کہ احکامات جاری کئے ہیں ایس ایس پی سکھر نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ نمازِ جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ مرکزی چوراہوں اور اہم راستوں پر پولیس کی موثر گشت اور نفری کی تعیناتی برقرار رکھی جائے۔ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ جاری رکھنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری نے ہدایات دی ہے کہ حساس مقامات پر سادہ لباس میں پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں تاکہ شرپسند اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری نے تمام متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ نمازِ جمعہ کے دوران اپنی ڈیوٹی کے مقامات پر مکمل طور پر الرٹ رہیں اور کسی صورت ڈیوٹی مقام نہ چھوڑیں۔سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0