سکھر(بیورورپورٹ)موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت، فائرنگ سے شہری شدید زخمی خبر کے مطابق
سکھر(بیورورپورٹ)موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت، فائرنگ سے شہری شدید زخمی خبر کے مطابق تھانہ آباد کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ روڈ، آرائیں ہیڈ برج پل نمبر 6، دادو کینال کے قریب 2 سے 3 نامعلوم مسلح ملزمان نے خیرپور سے شکارپور جانے والے دو افراد، اللہ جوایو جتوئی اور پرویز سومرو کو روک کر اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اللہ جوایو جتوئی شدید زخمی ہوگیا، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا واقعے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔