سکھر( نمائندہ زیدی ) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
سکھر( نمائندہ زیدی )
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
خبر کے مطابق سکھر کے مخدوم جمانی محلے کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والے جوڑے شفا منگی اور حسنین منگی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں تحفظ کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب علی اور جسٹس محمد عثمان الہادی پر مشتمل آئینی بینچ نے درخواست گزاروں کے وکلا ظفر علی ملنگاہی اور محمد عمر کھوسو کے دلائل سننے کے بعد جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے سی سیکشن تھانہ سکھر کی پولیس کو خاتون کو ورغلا کر اغوا کرنے کے مقدمے میں کارروائی سے روکنے اور کیس ختم کرنے سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو نوٹس جاری کر دیے، جبکہ کسی بھی قسم کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔ پرانے سکھر کے رہائشی نوجوان حسنین منگی نے شفا منگی سے 10 اگست کو لاڑکانہ میں جسٹس آف پیس کی اجازت سے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد خاتون کے ورثا نے اسے ورغلا کر اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا تھا۔