10

فیصل آباد۔۔۔محمد۔علی مصطفائی پاکستان ھم سب کی پہچان

فیصل آباد۔۔۔محمد۔علی مصطفائی
پاکستان ھم سب کی پہچان
المصطفی فاؤنڈیشن کے تحت ہفتہ آزادی ھم سب کی پہچان پاکستان جوش وجزبے سے منایا جارھا ھے۔پاکستان کو اللہ تعالی نے بے شمار نعمتوں اور عزتوں سے نوازا ھے۔اس وقت پاکستان عالم اسلام کے لیے امید بن چکا ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن نے ہفتہ آزادی منانے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیئے ھیں۔سیکرٹری نشرواشاعت تنویر بشیر نے بتایا کہ چیرمین ڈاکٹر خالد حسین کی خصوصی ہدایت پر جشن آزادی کی تقریبات کا ملک بھر میں انعقاد کیا جارھا ھے۔مرکزی پرچم کشائی کی تقریب المصطفی ہاوس شمس آباد میں 8 بجے صبح ہوگی۔جہاں ادارہ دار المصطفی کے ںچوں میں آزادی گفٹ بھی تقسیم کیے جاھیں گے۔11بجے دن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو فیصل آباد میں بچوں کے پرچم کشائی اور آزادی گفٹ دیئے جاھیں گے۔شام 68چک میں آزادی ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شھزاد۔وائس چیرمین طارق چشتی۔رانا محمد عمران۔ناصر قادری کریں گے۔اسی طرح صوبائی دفاتر میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا جاے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں