9

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ وائرلیس کنٹرول خوشاب میں 14 اگست، یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ وائرلیس کنٹرول خوشاب میں 14 اگست، یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ وائرلیس کنٹرول آفیسر خوشاب راجہ محمد شہزاد اکرام اور دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران پاکستان کی آزادی کی خوشی میں موم بتیاں روشن کی گئیں اور کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ وائرلیس کنٹرول آفیسر راجہ محمد شہزاد اکرام نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں اپنے وطن کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی قدر کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے وطن بالخصوص شہدائے پولیس پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تقریب کے شرکاء نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔
تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں