15

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر،ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء، ایم پی اے سردار ظفر خان بلوچ اور سابق سینیٹر ڈاکٹرغوث محمد خان نیازی نےپاکستانی پرچم فضا میں بلند کیا۔پرچم کشائی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غزالہ کنول،انچارج پیرا فورس امان اللہ گوندل،پنجاب پولیس،سول ڈیفنس اور ریسکیو سمیت مختلف محکموں کے افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں ملکی ترقی و خوشحالی کی کامیابی اور افواج شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نےپوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ ایم این اے ملک شاکر بشیراعوان نے کہا کہ مکہ باہمی دفاعی تعاون معاہدہ اور کامیابی ہماری پوری قوم کی کامیابی ہے۔ ایم پی اے خوشاب ملک محمد آصف بھاء نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرپُرجوش اور منفرد انداز میں جشن آزادی منایا جا رہا ہے۔ایم پی اے سردار ظفرخان نے کہا کہ مکہ باہمی دفاعی تعاون معاہدہ کی کامیابی نے جشن آزادی 14 اگست کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ۔جشن آزادی پرچم کشائی تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر، ،ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان،ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اعوان،ایم پی اے سردار ظفر خان بلوچ اور سابق سینیٹرڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے قومی شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں