لاہور پولیس پر مسلسل حملے،
لاہور میں چند گھنٹوں کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے دو واقعات نے شہر میں پولیس کی سیکیورٹی اور ٹارگٹ کلنگ کے خطرے کو ایک بار پھر اجاگر کردیا۔ دونوں واقعات میں تین پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔
پہلا واقعہ بادامی باغ لاری اڈہ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان فیضان کے بھائی ریحان بٹ نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر عدیل اور ہیڈ کانسٹیبل اسد کو شہید کردیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ریحان بٹ پہلے بھی پولیس افسر کو دھمکیاں دے چکا تھا۔ سال 2024 میں تھانہ شفیق آباد میں اس کے خلاف دھمکیوں کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بھائی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی دھمکی فون پر دی تھی۔
اسی دوران دوسرا فائرنگ کا واقعہ کرین پارٹی ہیڈکوارٹر، چوک یتیم خان کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق دونوں حملہ آور LWMC کی گاڑی لے کر لاہور سے فرار ہوتے ہوئے مرید کے پہنچ گئے حملہ آور گاڑی مرید کے چھوڑ کر گوجرانولہ کی حدود میں داخل ہو گئے حملہ اوروں نے مرید کے پہنچ کر اپنے موبائل سوئچ آف کر دیے پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔۔۔









