رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق ناظم یونین کونسل رنگپور بگھور ملک غلام جعفر خان بگھور نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کا
رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق ناظم یونین کونسل رنگپور بگھور ملک غلام جعفر خان بگھور نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کا دورہ کیا اور ادارہ ہٰذا کے ہونہار طالب علم محمد فضیل کی صوبائی سطح کے مقابلۂ حسنِ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سکول کے جملہ سٹاف، اساتذہ اور طالب علم کو دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ملک غلام جعفر خان بگھور نے محمد فضیل کی شاندار کامیابی کو ادارے، اساتذہ، والدین اور پورے علاقے کے لیے قابلِ فخر اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی ایسی کامیابیاں اساتذہ کی محنت، والدین کی تربیت اور بچوں کی لگن کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ مجید کی خوبصورت اور درست تلاوت ایک عظیم سعادت ہے اور محمد فضیل نے صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف اپنے سکول بلکہ رنگپور بگھور کا نام بھی روشن کیا ہے۔
انہوں نے سکول کے ہیڈ ٹیچر ملک عابد اقبال اور تمام اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور محمد فضیل کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ادارے کے طلبہ آئندہ بھی تعلیمی، دینی، ادبی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر سکول کے اساتذہ نے ملک غلام جعفر خان بگھور کی آمد اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اہلِ علاقہ، عوامی، سماجی، تعلیمی اور ادبی حلقوں نے بھی محمد فضیل کی اس شاندار کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔