October 11, 2026

ہارون آباد مجلس بزم حسان و قاری زبید رسول شہید کے زیر انتظام سخی سلطان ٹرسٹ ہسپتال کے لان میں محفل “سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم” کا شاندار اور عظیم الشان انعقاد کیا گیا

ہارون آباد
مجلس بزم حسان و
قاری زبید رسول شہید کے زیر انتظام سخی سلطان ٹرسٹ ہسپتال کے لان میں محفل “سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم” کا شاندار اور عظیم الشان انعقاد کیا گیا
تقریب میں مقامی اور بیرونی شہر سے نامور نعت خوان حضرات نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا صاحبزادہ محمد فضل حنان عثمانی نے کہا کہ
آپ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت با سعادت کا مہینہ ربیع الاول وہ مقدس ماہ مبارک ہے،
جس میں
احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں جلوہ افروز ہوئے،
اس ماہ میں دو ایسے واقعات اسلامی تاریخ کا حصہ بنے جو ہمیشہ کے لیے تاریخ عالم میں ثبت ہو گئے،
ان میں ایک محسن انسانیت خاتم الانبیاء والمرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا واقعہ اور دوسرا اپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہے
اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دنیا میں تشریف اوری تاریخ انسانیت کا سب سے عظیم اور سب سے مقدس واقعہ ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا روئے زمین پر تشریف لانا ہی تخلیق کے کائنات کے مقصد کی تکمیل ہے، یہ زمین و اسمان اللہ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خاطر پیدا فرمائے
محفل ہذا کے میزبان و چیئرمین مجلس حسان و بزم قاری زبید رسول شہید
سخی سلطان پرنس نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپ کی تشریف اوری میرے لیے انتہائی مقام مسرت ہے
تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف ڈنر دیا گیا