سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان کی قابل فخر بیٹی عبیرہ ضیاء انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یوتھ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان کی قابل فخر بیٹی عبیرہ ضیاء انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یوتھ (امریکہ) کی دو سالہ آفیشل ایمبیسڈر مقرر، عوامی سماجی تعلیمی ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار۔جرمنی میں مقیم عبیرہ ضیاء کو عالمی شہرت یافتہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یوتھ (امریکہ) نے اپنی تنظیم کا دو سالہ آفیشل ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے۔
عبیرہ ضیاء پرائم منسٹر یوتھ کونسل جرمنی کی نمائندے کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں انٹرنیشنل ارگنائزیشن اف یوتھ امریکہ کی افیشل ایمبیسڈر نوجوانوں کی فلاح و بہبود، سماجی خدمات، قیادت اور بین الاقوامی سطح پر مثبت کردار کے اعتراف میں عمل میں لائی گئی ہے۔ وہ بطور آفیشل ایمبیسڈر دنیا بھر کے نوجوانوں کو تعلیم، قیادت، امن، سماجی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ عبیرہ ضیاء کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے وطن عزیز پاکستان اور اس کے نوجوانوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور لگن سے نبھاتے ہوئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور کوشش کریں گی۔
عوامی ،سماجی تعلیمی حلقوں نے عبیرہ ضیاء کو اس اہم بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام عالمی سطح پر مزید روشن کریں گی۔