google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
10

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری کی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری کی زیرِ صدارت سرگودھا میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوسوں، محافل اور دیگر مذہبی پروگراموں کے سیکیورٹی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اور بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور کوآرڈینیشن کے ساتھ فرائض انجام دیں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی، تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی، روشنی اور دیگر ضروری سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔
چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ امن، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ علماء کرام، مذہبی جماعتیں اور جلوس منتظمین ضلعی انتظامیہ و پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے تمام پروگرام پرامن اور باوقار انداز میں منعقد ہوں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں