google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
11

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی ایوارڈ یافتہ ممتاز قاری و ماہرِ تجوید و قرات قاری عمر دراز خان

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی ایوارڈ یافتہ ممتاز قاری و ماہرِ تجوید و قرات قاری عمر دراز خان انور انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ مختلف مذہبی و دینی پروگراموں میں شرکت کریں گے اور تجوید و قرات کے حوالے سے خصوصی کلاسز بھی لیں گے۔
قاری عمر دراز خان انور کا شمار پاکستان کے ان باصلاحیت قراء میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی خوبصورت آواز، بہترین قرات اور تجوید کے ذریعے نہ صرف ملک بلکہ بیرونِ ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ وہ ضلع خوشاب کے قابلِ فخر سپوت ہیں اور مختلف قومی و بین الاقوامی فورمز پر اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ ان کی دینی و قرآنی خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد اعزازات اور انعامات سے نوازا جاچکا ہے، جبکہ وہ قومی ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔
انگلینڈ روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاری عمر دراز خان انور نے کہا کہ یہ ان کے لیے انتہائی خوش قسمتی اور باعثِ سعادت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں دینِ متین اور قرآنِ کریم کی خدمت کے لیے منتخب فرمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ میں مختلف دینی و مذہبی پروگراموں میں شرکت کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور طلبہ کو تجوید و قرات کی تعلیم بھی دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآنِ کریم کی تعلیم و ترویج ایک عظیم سعادت ہے اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں قرآنِ پاک کی خدمت، ترویج و اشاعت اور نئی نسل کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے بروئے کار لاتے رہیں گے۔
اہلِ علاقہ، دینی حلقوں اور ان کے مداحوں نے قاری عمر دراز خان انور کے دورۂ انگلینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں