9

محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس: 78 افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دیدی گئی۔

محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس: 78 افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دیدی گئی۔

جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں، شجاعت کا مظاہرہ کرنےوالوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شہداء اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں شہداء اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 78 افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے جبکہ شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں