October 16, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی کے معروف سماجی رہنما، آڑھتی اور فلاحی شخصیت حمزہ مغل اپنے جائے کاروبار پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

IMG-20260821-WA0082

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
میلسی کے معروف سماجی رہنما، آڑھتی اور فلاحی شخصیت حمزہ مغل اپنے جائے کاروبار پر مردہ حالت میں پائے گئے۔
ابتدائی اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر انہوں نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بعض ذرائع کاروباری نقصان کو ممکنہ وجہ قرار دے رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے حتمی بیان یا تفتیشی رپورٹ کا انتظار ہے۔
مرحوم حمزہ مغل سماجی خدمات کے حوالے سے میلسی میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہر کے مختلف محلوں میں ترقیاتی کام کروائے، جبکہ مغل
فاؤنڈیشن کے ذریعے متعدد فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میلسی کی سٹوڈنٹ کونسل کے سربراہ بھی رہے اور عوامی خدمت کے جذبے سے مختلف
سماجی سرگرمیوں میں سرگرم رہےانہوں نے میلسی پریس کلب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں بھی تعاون کیا، جس کی یادگار کے طور پر ان کے نام کی افتتاحی تختی بھی نصب ہےاللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔واقعے کی وجوہات کے بارے میں تفتیش جاری ہے، اس لیے حتمی حقائق سامنے آنے تک تمام معلومات کو ابتدائی اور غیر مصدقہ تصور کیا جائے۔م