google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
6

*یومِ آزادی سیمینار و مقابلہ نعت و ایوارڈ تقریب کا کامیاب انعقاد*

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*یومِ آزادی سیمینار و مقابلہ نعت و ایوارڈ تقریب کا کامیاب انعقاد*

میلسی (نماٸیندہ خصوصی): ینگ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں شاندار سیمینار و ایوارڈ تقریب سلطان بینکوئٹ، کورنگی کوسٹ گارڈ کے قریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک، حمد و نعت سے کیا گیا، جس میں کراچی سمیت مختلف علاقوں سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز، طلبہ و طالبات اور شعبۂ ہومیوپیتھی سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ملک کے مشہور و معروف اسلامک سکالر و ہومیوپیتھک ڈاکٹر جناب ارشد فخری صاحب نے Rectal disorder پر نہایت ہی معلوماتی لیکچر دیا جسے حاضرین نے بہت سراہا۔
تقریب کی کامیابی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور بہترین تنظیمی صلاحیتوں نے اہم کردار ادا کیا، بالخصوص ایگزیکٹو ممبر ہومیو ڈاکٹر طارق فاروق ۔ صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ ہومیو ڈاکٹر زاہد علی، جنرل سیکرٹری ہومیو ڈاکٹر حنیف احمد، جوائنٹ سیکرٹری ہومیو ڈاکٹر کائنات قریشی، میڈیا سیکرٹری ہومیو ڈاکٹر ثروت، ہومیو ڈاکٹر فرہاد قریشی، ہومیو ڈاکٹر عبدالنعیم سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران نے پروگرام کے انتظامات کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
تقریب میں ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت نے بھی خصوصی شرکت کی۔ مرکزی قیادت کے روحِ رواں ہومیو ڈاکٹر اختر سعید اور ہومیو ڈاکٹر جنید اختر بخاری نے شرکت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
کراچی باڈی کے صدر ڈاکٹر منور حسین اور جنرل سیکرٹری ہومیو ڈاکٹر طارق رشید کی سربراہی میں کراچی باڈی کے عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ خانیوال سے سپریم کونسل کے ممبر و پنجاب کے صدر ہومیو ڈاکٹر عطا اللہ اور صدر ڈاکٹر غلام عباس نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ حیدرآباد سے ڈاکٹر غریب نواز اور ان کے ساتھیوں نے بھی تقریب میں شرکت کرکے اس کی رونق میں اضافہ کیا۔
تقریب میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ملی یکجہتی، قومی ذمہ داری اور شعبۂ ہومیوپیتھی کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر ہومیوپیتھی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ ہومیو ڈاکٹر انور صدیقی کو ان کی طویل اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان کی ترقی، صحتِ عامہ کی بہتری اور ہومیوپیتھی کے فروغ کے لیے ڈاکٹرز کو باہمی اتحاد، مثبت سوچ اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علمی، تربیتی اور فلاحی سرگرمیاں شعبۂ ہومیوپیتھی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
شرکاء نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیم کو کامیاب، منظم اور یادگار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسی مثبت اور علمی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
آخر میں منتظمین کی جانب سے مرکزی و کراچی قیادت، معزز مہمانان، ڈاکٹرز، طلبہ و طالبات اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔ منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہومیوپیتھی کے فروغ، علمی و تربیتی سرگرمیوں اور ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے مستقبل میں بھی مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں