نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ہم کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہم پورے سندھ کا دورہ کر رہے ہیں۔ واسوانہ ہاؤس دوڑ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے صوبائی مشیر برائے کچی آبادی.سید نجمی عالم نے کہا کہ ہم پہلے بھی میرپورخاص، بدین، مٹھی، اسلام کوٹ، نواب شاہ کا دورہ کر چکے ہیں۔ ہمیں اپنی پارٹی قیادت کی طرف سے احکامات موصول ہوئے ہیں کہ جا کر کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں۔ ہسندھ کے عوام کی مرضی کے بجائے کسی کو صوبے نہیں بنانے دیں گے۔ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہمارا فیصلہ ہوگا۔ سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ باہر سے کوئی فیصلہ آیا تو پیپلز پارٹی اسے قبول نہیں کرے گی۔ ایسے بیانات عوام کے جذبات کو جانچنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔ ایسی چیزیں ہم سیاست میں دیکھتے ہیں۔ کبھی کسی سے بیان دیا جاتا ہے، کبھی کسی کی طرف سے بیان دیا جاتا ہے۔ ہم ایسے بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیں گے اور ہم ایم کیو ایم کو ماننے کو تیار نہیں کیونکہ ایم کیو ایم اب ختم ہوچکی ہے۔ اس موقع پر واسوانہ برادری کی معزز شخصیت علی حسین واسوانہ، صفدر عباس کربلائی، غلام سرور واسوانہ سانو، دور پریس کلب کے صدر غلام محمد سیال، سجاد حسین جمالی، رمیش کمار راٹھور، انور عادل خانزادہ اور دیگر معززین موجود تھے۔صوبائی مشیر ہیومن سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید نجمی عالم کی مئیر نوابشاہ قاضی رشید بھٹی سے ان کی رہائشگاھ پر ملاقات ۔اس موقع پر سید نجمی عالم کا مئیر نوابشاہ اور دیگر معززین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ کی کچی آبادیوں میں بسنے والے لوگوں کو مالکانہ حقوق اور دیگر سہولیات مہیا کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]