8

ہارون آباد ” سسٹم بیٹھ” جانے کی سب سے بڑی وجہ کلام الہی سے دوری ہے،یہ محض ایک کتاب نہیں بلکہ کائنات

ہارون آباد
” سسٹم بیٹھ” جانے کی سب سے بڑی وجہ کلام الہی سے دوری ہے،یہ محض ایک کتاب نہیں بلکہ کائنات کے خالق کو مالک کا انسان کے نام پیغام ہدایت ہے ،ان
خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے خالق ڈاکٹر اسرار احمد کے شاگرد رشید حاجی نثار احمد شفیق نے درس قران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ قران کریم اللہ رب العزت کا اخری مکمل اور ابدی کلام ہے، جو انسانیت کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے سید الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا ارشاد باری تعالی ہے کہ یہ وہ عظیم کتاب ہے جس میں کسی شک کی کوئی گنجائش نہیں یہ پرہیزگاروں کے لیے ہدایت ہے،
قران مجید کو تمام کتب سماویہ پر فوقیت حاصل ہے کیونکہ اللہ تعالی نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے اور فرمان الہی ہے کہ بے شک ہم نے اس ذکر کو نازل کیا اور ہم بھی جس کی حفاظت کرنے والے ہیں
لیکن بدقسمتی سے ہم لوگ کلام الہی اور محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے دیے ہوئے راستے کی بجائے اغیار کے راستے پر چل رہے ہیں اور پھر ہم ائے روز یہ بیانات داغتے ہیں کہ ہمارا “سسٹم کولیپس” کر گیا
بھائیو اس مقدس کلام کا احترام اور اس کی تعظیم اور اس پر عمل پیرا ہونا ہر صاحب ایمان پر فرض عین ہے
قران مجید کا ادب صرف اس کی تلاوت یا اس کو سمجھنے تک محدود نہیں بلکہ اس کی ظاہر و باطن ہر نوع کی حرمت پاس رکھنا ایمان کا لازمی تقاضہ ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ائیے عزم کریں کہ ہم کلام الہی کا احترام محض لفظوں تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ اس کے اوراق کی تقدیس کا عملی حق ادا کریں گے اور اس کی عالمگیر تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں گے اسی میں ہماری ملکی سلامتی، معاشی خوشحالی، سیاسی استحکام اور دین و دنیا کی حقیقی کامیابی مضمر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں