نواب شاہ: ایس بی جی گروپ کا بڑا پاور شو، انتخابی مہم میں تیزی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہید بینظیر آباد کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں سندھ بزنس مین گروپ (ایس بی جی) کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اسی سلسلے میں معروف کاروباری شخصیت اور شہری تاجر اتحاد کے اہم رہنما حاجی شفیع الرحمٰن جدون کی جانب سے کریانہ مرچنٹس اور پختون برادری کے دکانداروں کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیا گیا، جس میں تاجروں اور کاروباری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں چیف پیٹرن حاجی عظیم مغل، صادق آرائیں، ارسلان ستار قریشی راؤ جاوید خلیل ابرہیم خلیل قریشی راجا محسن مغل سمیت شہر کی معروف کاروباری، سماجی اور تجارتی شخصیات شریک ہوئیں۔ شرکاء نے ایس بی جی گروپ کے امیدواروں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں گروپ کے پورے پینل کی کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایس بی جی گروپ ہمیشہ تاجروں کے حقوق، چیمبر آف کامرس کی مضبوطی اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ 6 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں ایس بی جی گروپ کے پورے پینل کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ تاجروں کی مؤثر نمائندگی کا سلسلہ مزید مضبوط ہو سکے۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء کی تواضع پرتکلف عشائیے سے کی گئی اور آئندہ انتخابی حکمت عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔