13

تقریب میں کھلاۓ جانیوالے کھانے کا بل مانگنے پرہوٹل مالک پر تشدد۔ انصاف کا مطالبہ۔

تقریب میں کھلاۓ جانیوالے کھانے کا بل مانگنے پرہوٹل مالک پر تشدد۔
انصاف کا مطالبہ۔

میلسی(محمدمختارسولگی): کالونی چوک میلسی میں واقع شاہد ٹیسٹی پلس ہوٹل کے مالک محمد شاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ چند ماہ قبل مرتضیٰ ونجارہ نے اپنی پیسٹی سائیڈ کی دکان کی قرعہ اندازی کی تقریب کے لیے ان سے کھانا لیا تھا، جس کا 84 ہزار روپے بل تاحال ادا نہیں کیا گیا۔
محمد شاہد کے مطابق وہ بقایا رقم وصول کرنے کے لیے کالونی روڈ، نزد الفلاح بینک، مرتضیٰ ونجارہ کی پیسٹی سائیڈ کی دکان پر گئے، جہاں مبینہ طور پر رقم کی ادائیگی سے انکار کر دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اسی دوران مرتضیٰ ونجارہ، ناصر ونجارہ اور دیگر افراد نے ان پر مبینہ تشدد کیا۔
متاثرہ شخص نے ڈی ایس پی میلسی، ڈی پی او وہاڑی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں