10

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی دوست محمد رحیمونسیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی فیصل احمد عقیل اور ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) عاشق علی لانگاہ** کی ہدایات پر ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ خشت مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا عمل جاری ہے۔

ماحولیاتی معائنہ کے دوران **ضلع شہید بینظیر آباد، باندہی کے قریب واقع لیاقت گوپانگ کے بھٹہ** کو دوبارہ چیک کیا گیا، جہاں معائنہ کے دوران ایک مرتبہ پھر **مضر صحت اور ممنوعہ ڈرٹی فیول (Dirty Fuel)** کے استعمال کا انکشاف ہوا۔

واضح رہے کہ مذکورہ معاملہ پہلے بھی سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے ، جس میں ماحولیاتی قوانین پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

دوبارہ خلاف ورزی سامنے آنے پر **ریجنل انچارج SEPA ڈاکٹر گل امیر سنبل** نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بھٹہ مالک کے خلاف **سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 اور متعلقہ ماحولیاتی قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔**

ریجنل انچارج نے مزید کہا کہ ممنوعہ ایندھن کا استعمال فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بنتا ہے، جس سے انسانی صحت اور ماحول کو شدید نقصان پہنچتا ہے، لہٰذا ایسے تمام عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) صاف ماحول کے قیام، فضائی آلودگی کے خاتمے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ تمام بھٹہ مالکان اور صنعتی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ماحولیاتی ضوابط کی مکمل پابندی کریں اور ممنوعہ ایندھن کے استعمال سے فوری اجتناب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں