October 16, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے زیرِ تعمیر تھانہ قائدآباد کی نئی

IMG-20260819-WA0273

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے زیرِ تعمیر تھانہ قائدآباد کی نئی بلڈنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے پولیس خدمت مرکز قائدآباد میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، شفاف اور بہترین سروسز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔