5

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائز لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں صحت مند

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائز لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سپورٹس تنظیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ناگزیر ہیں بلکہ نوجوان نسل میں نظم و ضبط، برداشت، باہمی تعاون اور مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو تعمیری مقاصد کے لیے بروئے کار لا سکیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ انہیں یہ امر باعثِ مسرت ہے کہ ضلع خوشاب میں ادبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف کھیلوں کے مقابلوں، ٹورنامنٹس اور دیگر صحت مند سرگرمیوں سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بہترین مواقع میسر آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے لیے سپورٹس تنظیموں، کھلاڑیوں اور متعلقہ حلقوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادب اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہی ایک مثبت، باصلاحیت اور صحت مند نسل کی تشکیل کی بنیاد ہے اور ضلع خوشاب میں ان سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں