google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
9

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) سینیٹر سرمد علی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) سینیٹر سرمد علی نے ایڈیٹر روزنامہ سماء لاہور اور ممتاز سینئر صحافی عاطف سعید کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
اس موقع پر سینیٹر سرمد علی اور عاطف سعید کے درمیان میڈیا انڈسٹری کو درپیش موجودہ چیلنجز، صحافت کے بدلتے ہوئے تقاضوں، اخبارات کو درپیش مسائل اور مستقبل کے امکانات سمیت مختلف اہم امور پر نہایت خوشگوار، مفید اور بامقصد گفتگو ہوئی۔
ممتاز سینئر صحافی عاطف سعید نے کہا کہ سینیٹر سرمد علی کی آمد اور ان سے ملاقات ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر سرمد علی کی شخصیت، وسیع تجربہ اور صحافتی صنعت کی ترقی و استحکام کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ قابلِ قدر اور لائقِ تحسین رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا انڈسٹری کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے صحافتی اداروں، صحافیوں اور میڈیا تنظیموں کے درمیان باہمی مشاورت اور مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ صحافت کے بنیادی اصولوں، پیشہ ورانہ اقدار اور آزادیٔ صحافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ میڈیا کے مستقبل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں