15

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے معروف سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے محسن نقوی کی

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے معروف سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے محسن نقوی کی اس بات پر بڑی حیرانگی و تعجب کا اظہار کرتےطہوئے کہا ھے کہ محسن نقوی ایک پڑھے لکھے سلجھے انسان ہونے کے باوجود اس قدر نامعقول بات کریں گے کہ سسٹم چل نہیں رھا ھے سسٹم میں بے پناہ خامیاں اور نقائص موجود ہیں۔ انہیں کوئی بتائے کہ یہ آپکا سسٹم قائداعظم محمد علی جناح کی ایمبولیس سے ہی شروع ھوا تھا جس نے اپنے سامنے کھڑی ہر رکاوٹ کو پیس ڈالاادی سسٹم نے لیاقت علی خان کو شھید اور مادر ملت فاطمہ جناح کو روند ڈالا اس سسٹم کے سہولتکار کون کون تھے تاریخ کے اوراق اٹھا کر دیکھیں تو سول و عسکری نوکر شاہی طبقہ، سیاستدان و تاجران اور تو اور مذہبی طبقہ کثیر تعداد میں اسی سسٹم کا حامی اور مددگار رھا بات یہیں ختم نہیں ہوتی تاریخ پاکستان کے اوراق میں انکی نسلوں کے کارنامے بھی موجود ہیں۔ ان سازشی ٹولے نے غداری تو ایک طرف تباہی و بربادی کی کوئی کسر نہ چھوڑی اور آج جو عوام کا جینا محال ہے یہی عوام ہی تو ھے جو انکے پیچھے نعروں وعدوں پر مرمٹتی ھے تو پھر ایسی بیغیرت بےحس جاہل جانور کامرنا ہی بہتر ھے لعنت ایسی قوم پر جو دنیا پرستی مادیت پرستی میں انسان اور انسانیت کو ختم کرکے وحشی بدترین بربریت شدہ جانور بن چکی ھے۔ کراچی کے معروف سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ یورپ امریکہ اور بیشتر ایشیائی ممالک و دیگر براعظموں کے رہنے والوں نے کلمہ تو نہیں پڑھا لیکن اپنے اپنے ممالک میں اسلامی روایات قانون ضابطوں کو رائج کرکے پرسکون پرامن محفوظ ترقی یافتہ خوشحال ماحول و معاشرہ بنالیا ھے۔ ان ممالک کے باشندے جب کلمہ پڑھتے ہیں تو بہترین مسلنان ہوتے ہیں کیونکہ وہ مسالک کے جھوٹے فریبی گڑھے میں پھنسنے کے بجائے خالصتاً دین محمدی ﷺ پر کارفرما ھوتے ہیں۔ وہ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کا خود تحقیقی مطالعہ کرتے ہیں تاکہ دین کو سمجھ سکیں۔ دین محمدی ﷺ کا علم ہر ایک پر فرض لازم ھے جسے ہمارے پاک و ہند ، افغانستان و ایران اور عراق و سعودی عرب مولوی ملاؤں پر لاد کر اپنی ذمہداری سے آزاد سمجھتے ہیں لیکن دین اس عمل کی نفی کرتا ھے۔ علامہ اقبال ؒ نے تمام مولوی ملاؤں اور جعلی پیر و فقیروں کی دکانیں بند کرتے ہوئے قرآن پاک و احادیث کے مفہوم کو چند شعر کے سطور میں واضع کردیا آپ فرماتے ہیں کہ :
سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
کراچی کے معروف سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے کہا چلو دیر آست درست آید کے محاورے کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ھم بھی کہہ سکتے ہیں کہ پاکستانی ریاست کو دین محمدی ﷺ کے قوانین کو مکمل اپنا ہوگا مکمل لاگو کرنا ہوگا اور عدل و انصاف کو یقینی طور پر استوار کرکے بہترین معاشرہ بنانا ھوگا یاد رکھئے آپ ﷺ نے اپنے آخری خطبہ میں ہر طرح کی تفریق کو ختم کرنے کا حکم دیا اور مقتدروں کو پابند کیا کہ وہ اللہ کے نظام کو سختی سے رائج کریں تاکہ اللہ کی نصرت و کامیابی داخل ہوسکے۔ خیر دیکھتے ہیں کہ انکے ارادے مسمم ہیں کہ نہیں یا ہمیشہ کیطرح اسٹبلشمنٹ سیاست سے جھوٹ سے اور منافقت سے کام لیتی ھے کہ نہیں یا واقعی خالص اللہ سبحان تعالیٰ اور رسولِ خدا ﷺ کی رضا کیلئے اس گندے ابلیسی شیطانی و دجالی نظام سے جھاد کرتے ہیں کہ نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا بس میں مصطفیٰ ﷺ کے قائم کردہ نظام کا انتظار اور د ُعا بھی کرتا رہونگا ۔۔۔ !!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں