13

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی عبد الرشید قریشی آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے نائب

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
عبد الرشید قریشی آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے نائب صدر منتخب، تاجر برادری کی جانب سے مبارکباد
غریب آباد شاپ کیپر ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید قریشی کو آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کا نائب صدر منتخب ہونے پر تاجر برادری کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔اس سلسلہ میں غریب آباد شاپ کیپر ایسوسی ایشن، الفاروق شاپ کیپر ایسوسی ایشن اور الفیض روڈ شاپ کیپر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے عبد الرشید قریشی کو سندھ کی روایتی اجرک، سندھی ٹوپی اور پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار انداز میں مبارکباد پیش کی۔اس مسرت کے موقع پر تاجروں کی جانب سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور عبد الرشید قریشی کے انتخاب کو تاجر برادری کے لیے فالِ نیک قرار دیا گیا بڑی تعداد میں شرکت کی اور نومنتخب نائب صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں