14

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد شاہی اسٹیڈیم

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد شاہی اسٹیڈیم شہیداں آدھی کوٹ روڈ پر کیاگیا ۔ جس میں چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب کی نامور والی بال ٹیموں نے شرکت کرکے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ شائقین کی بہت بڑی تعداد اس ایونٹ سے خوب محظوظ ہوئ اور انہوں نے کھل کر کھیلاڑیوں کو خوب داد و تحسین دی ۔ مہمان خصوصی ملک عبدالغفورآصف بوڑانہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں کو نقد انعامات سے نواز کر ان کی بھرپور طریقے سےحوصلہ افزائی کی ۔ قبل ازیں شاندار اس سپورٹس ایونٹ کے چیف گیسٹ چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔ اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید کاجو اور ملک اسد رضا گجر تھے جبکہ ایونٹ کی نگرانی ملک عثمان انگرا، ملک ظفر انگرا اور ملک فتح شیر انگرا نے کی۔ سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنا منٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر چیف گیسٹ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کی طرف سے انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں