نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی پولیس ھیڈکوارٹر نوابشاھ میں پولیس شہید کانسٹیبل محمد حسن کھوسو کی نمازِ جنازہ میں شرکت
پولیس اسٹیشن قاضی احمد کے بہادر پولیس اہلکار شہید کانسٹیبل محمد حسن کھوسو دورانِ پولیس مقابلہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔ مقابلے کے دوران پولیس کی مؤثر کارروائی میں ایک ملزم غلام شاہ ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
شہید کانسٹیبل محمد حسن کھوسو کی نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی نواب شاہ اور ڈپٹی کمشنر نواب شاہ سمیت پولیس افسران، جوانوں، سرکاری حکام، معززینِ شہر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محمد حسن کھوسو نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ان کی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
12
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی پولیس ھیڈکوارٹر نوابشاھ میں پولیس شہید
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0









