google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
9

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر): تاجر رہنما سید نوید شاہ عثمانی آور چوہدری غلام دستگیر سنی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر): تاجر رہنما سید نوید شاہ عثمانی آور چوہدری غلام دستگیر سنی نے کہا ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان اور پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا محال کر دیا ہے۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی کرے تاکہ غریب دو وقت کی روٹی عزت سے کما سکے۔۔ آٹا، گھی، چینی اور سبزیاں سب کچھ آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔ بچوں کی فیسیں اور گھر کا خرچ چلانا عذاب بن چکا ہے۔ حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ روکا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ مہنگائی میں ریلیف نہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ حکومت کو فوری طور پر یوٹیلیٹی بلوں اور پٹرول کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔”​عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات کا احساس کرے اور مہنگائی کے اس جن کو قابو کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے، بصورت دیگر عام آدمی کا جینا مزید محال ہو جائے گا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں