بہاولنگر۔ہارون آباد (نمائندگان) یوم شہدائے پولیس کے موقع پربہاولنگر پولیس کےشہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران نےڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کے ہمراہ نجی ہال میں منعقدہ تقریب میں شہدا سلامی دی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی،
تفصیلات کے مطابق شہدا ئےپولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں صبح کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا،جس کے بعد نجی ہال میں شہدائے پولیس کی فیملیز کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی و رینجرز کے افسران، سول سوسائٹی ،انجمن تاجران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی، افسران نے شہداء کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کی ،شہدائے پولیس کے بچوں اور فیملیز میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی گئ ،ڈی پی او محمد عمران نے شہدائے پولیس کی فیملیز اور بچوں کے ہمراہ کھانا کھایا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ہم پورے پاکستان کی عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے پہلے بھی اس پاک سر زمین کے لیے خون بہایا ہے ہم آئندہ بھی ملک و قوم کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے۔ جو قومیں اپنے شہیدوں کو بھلا دیتی ہیں تاریخ بھی انہیں ہمیشہ کے لیے فراموش کر دیتی ہے قابل فخرہیں وہ خاندان جن کے سپوتوں نے جرائم پیشہ،وطن دشمن عناصر کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان وطن کا امن قائم رکھنے کے لیے ملک و قوم پر نچھاور کر دی۔ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں۔(پبلک ریلیشن آفیسر بہاولنگر)
9
بہاولنگر۔ہارون آباد (نمائندگان) یوم شہدائے پولیس کے موقع پربہاولنگر پولیس کےشہداء کی قربانیوں کو
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0









