معذور بچی کے ساتھ تھانیدار کی زیا۔دتی کا کیس ۔۔۔ ڈی آجی آپریشنز فیصل کامران نے 78 اہلکاروں و افسران پر مشتمل پورا عملہ معطل کردیا ، مرکزی کردار حوالات میں بند ۔۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل غازی آباد تھانے کے انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات اے ایس آئی عمران پر ایک ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیا۔دتی کا الزام سامنے آیا تھا، متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا تھا،لیکن تھانے کا عملہ اس مقدمے میں سست روی اور جان بوجھ کر دیر کرنے میں ملوث پایا جارہا تھا ۔ ایک معذور لڑکی سے پولیس اے ایس آئی کی زیا۔دتی کی شکایت سامنے آنے پر ڈی آئی جی فیصل کامران نے کل رات تھانہ غازی آباد کا ہنگامی دورہ کیا غفلت اور کارروائی میں تاخیر پر سخت محکمانہ ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت تھانے کے پورے عملے کو معطل کر دیا۔ ، ابتدائی انکوائری کے بعد ایس ایچ او غازی آباد شہریار سمیت تھانے کے تمام اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شہریار کو معطل کرکے ان کی جگہ علی زیب دستگیر کو تھانہ غازی آباد کا نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ مقدمے کی تفتیش اور انتظامی امور شفاف انداز میں آگے بڑھائے جا سکیں جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر سب انسپکٹرز، 8 اے ایس آئیز، 5 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت مجموعی طور پر 78 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ تھانے کا فرنٹ ڈیسک عملہ، محرر اور ڈرائیورز بھی معطلی کی کارروائی کی زد میں آئے ہیں، پولیس ترجمان سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ غازی آباد میں ایس ایچ او سمیت تمام معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔
15
معذور بچی کے ساتھ تھانیدار کی زیا۔دتی کا کیس ۔۔۔ ڈی آجی آپریشنز فیصل کامران نے 78 اہلکاروں و
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0









