google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
30

*تحصیل سامارو: گاؤں علی محمد راہو کا اسکول ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب، اہل علاقہ کا احتجاج*

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*تحصیل سامارو: گاؤں علی محمد راہو کا اسکول ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب، اہل علاقہ کا احتجاج*

عمرکوٹ (( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی))

تفصیلات کے مطابق*سامارو:* تحصیل سامارو کے گاؤں علی محمد راہو میں سرکاری اسکول کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار کے غائب ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسکول کا بقیہ کام مکمل کروا کر بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے۔
*سامارو:* تحصیل سامارو کے گاؤں علی محمد راہو میں محکمہ تعلیم کی جانب سے منظور شدہ اسکول کی عمارت کا کام مبینہ طور پر ٹھیکیدار نے بیچ میں چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسکول کا ٹھیکہ صالح بھبھبرو کے رہائشی ٹھیکیدار کو دیا گیا تھا۔ ٹھیکیدار نے کام شروع کرنے کے بعد کچھ حصہ مکمل کر کے باقی تعمیر ادھوری چھوڑ دی اور علاقے سے غائب ہو گیا۔

اسکول کی عمارت ادھوری ہونے کے باعث گاؤں کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ بارش اور گرمی میں بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس صورتحال پر گاؤں علی محمد راہو کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیں اور ملوث ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسکول کا بقیہ کام جلد از جلد مکمل کروایا جائے تاکہ علاقے کے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر جلد کام شروع نہ کیا گیا تو وہ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔
*کیپشن:* _گاؤں علی محمد راہو کے مکین اسکول کی ادھوری عمارت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے_

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں