5

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) جناح پریس کلب ہمیشہ آمریت، سنسرشپ اور آمرانہ رویوں کے

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) جناح پریس کلب ہمیشہ آمریت، سنسرشپ اور آمرانہ رویوں کے خلاف جدوجہد کا مرکز رہا ہے، جناح پریس کلب اپنے ممبرز اور اپنے صحافیوں کے لیے ایک ماں جیسا ادارہ ہے، جو ہر مشکل وقت میں اپنے عہدے داران و ممبران اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑا رہا ہے سعود فاروق خان چغتائی نے کہا جناح پریس کلب ہارون آباد محض ایک پریس کلب نہیں بلکہ ایک مضبوط ادارہ ہے، جو اپنے ممبرز اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جناح پریس کلب کی قیادت ہمیشہ صحافی برادری کی خوشی اور غم میں شریک رہی ہے فیاض علی رامے نے کہا کہ جناح پریس کلب ایک حوصلہ کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی یونس آفتاب عادل سلطان ریاض باجوہ کی قیادت میں جناح پریس کلب عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے مو ثر کردار ادا کر رہا ہے۔ عدنان چوہدری نے کہا جناح پریس کلب نے ہمیشہ حقائق پر مبنی صحافت کو فروغ دیا اور عوام کی آواز بلند کی ہے۔سجاد خان نے کہا کہ صحافی معاشرے کے مستقبل کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی آواز کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ شیخ راشد سعدی نے کہا کہ ہم پاکستان بھر میں شہید ہوئے والے صحافیوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمی صحافی بھائیوں کے لئے صحت یابی کی دعا کرتے ہیں سید نوید شاہ عثمانی نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کے عہدے داران و ممبران کی پریس کلب کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جناح پریس کلب نے دن رات محنت کرکے پریس کلب کا نام علاقے بھر میں روشن کیا۔ چوہدری غلام دستگیر سنی نے کہا کہ جناح پریس کلب کے صحافی ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے آئے ہیں اور انہیں قلم کی طاقت سے مظلوموں کی آواز بنتے رہنا چاہیے۔رانا فیاض نے کہا کہ ایک عرصے سے پریس کلب کی جدوجہد صحافتی تاریخ کا روشن باب ہے۔ کوئی بھی دور ہو ہر دور میں آزادی صحافت کے لیے بھرپور جدوجہد کی ملک بابر نے کہا کہ آج بھی جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد اپنی قیادت کے ساتھ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے ملک زبیر نے کہا گزشتہ کئی برس سے جناح پریس کلب آزادی صحافت، آزادی اظہار اور جمہوری اقدار کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے ہے۔ صحافیوں نے کوڑے کھائے، جیلیں کاٹیں، جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مگر آذادی صحافت کے مشن سے کبھی دستبردار نہیں ہوئے ۔طلحہ عباسی نے کہا کہ جناح پریس کلب کا منشور آزاد میڈیا، آزاد عدلیہ، قانون کی حکمرانی اور عوام کے اظہارِ رائے کے حق کا تحفظ ہے، جناح پریس کلب آج بھی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں