عمرکوٹ سے رپورٹ پیش کر رہے ہیں ہمارے بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کے مطابق
*عدالتی حکم پر سامارو کی ڈرینیج اور واٹر سپلائی اسکیموں کا دورہ، اگلے 2 ہفتے میں کام مکمل کرنے کی یقین دہانی*
*خبر:*
*سامارو:* ایڈوکیٹ سکندر علی کھوسہ کی درخواست پر عزت مآب جوڈیشل مجسٹریٹ سامارو کی عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج اسسٹنٹ کمشنر سامارو، پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ ڈرینیج اسکیم ڈھوری اور سامارو شہر کے لیے ڈائریکٹ پانی کی پائپ لائن اسکیم کا دورہ کیا گیا۔
دورے کے دوران بتایا گیا کہ ڈرینیج اسکیم پر آج ڈیزل جنریٹر نصب کر دیا گیا ہے۔ بجلی کا کنکشن اگلے ایک ہفتے میں انسٹال کر دیا جائے گا۔ جبکہ پانی کے اخراج کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں عارضی بندوبست بھی کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈائریکٹ واٹر سپلائی اسکیم کے حوالے سے ٹھیکیدار نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں مٹھڑاؤ کینال سے کنکشن اور بجلی کے کنکشن کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
اس موقع پر کہا گیا کہ اپنے شہر، اپنے تعلقہ سامارو اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے اللہ تعالیٰ نے جو ہمت دی ہے، انشاءاللہ اسی جذبے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔